مدینہ منورہ ائر پورٹ نے عرب ممالک میں دوسرا بہترین ائر پورٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

منگل 24 جنوری 2017 09:16

مدینہ منورہ ائر پورٹ نے عرب ممالک میں دوسرا بہترین ائر پورٹ ہونے کا ..

مدینہ منورہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24جنوری 2017): مدینہ منورہ ائر پورٹ کو عرب ممالک کا دوسرا بہترین ائر پورٹ ہونے کا اعزاز ملا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عرب ممالک کے ائر پورٹس کی رپورٹس جاری کرنے والے ادارے نے مدینہ منورہ ائر پورٹ کو 2016 میں عرب ممالک کے دس بہترین ائر پورٹس میں سے دوسرے نمبر پر قرار دیا گیا۔ مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدل العزیز ائر پورٹ نے پانچ میں سے 4.65پوائنٹس حاصل کیے ۔

(جاری ہے)

دنیا کے 5سے لیکر 15ملین مسافروں کی کیٹگری میں مدینہ منورہ ائر پورٹ نے دنیا میں گیارواں مقام حاصل کیا ۔ جبکہ دنیا کے تمام ائرپورٹس کی کیٹگری میں مدینہ منورہ کو 38واں مقام حاصل ہواہے ۔سول ایو ی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد عبداللہ الفضل کا کہناہے کہ مدینہ منورہ ائر پورٹ کا انتظام سنبھالنے والی کمپنی الطیبہ ائر پورٹ کمپنی نے مسافروں کو بہترین سہولیات یہ مقام حاصل کیا ۔ کمپنی کے تمام ملازمین اس اعزازکے مستحق ہیں ۔محمد عبداللہ الفضل کا کہناتھا کہ وہ مستقبل میں اپنے معیار کو اور بہتر بنائیں گے جس کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ۔