ابو ظہبی : حکومتی احکامات کے باوجود خطرنا ک جانور رکھنے کا رجحان کم نہ ہوسکا:رپورٹ

منگل 24 جنوری 2017 09:16

ابو ظہبی : حکومتی احکامات کے باوجود خطرنا ک جانور رکھنے کا رجحان کم ..

ابو ظہبی : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24جنوری 2017): ابو ظہبی کی حکومت کی جانب سے کیئے گئے متعدد اقدامات کے باوجود ملکی اور غیر ملکی شہریوں کی جانب سے خطرناک جانور رکھنے کے حکم پر عمل نہیں کیا جارہا۔ اس کی تازہ مثال سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے والی ایک ویڈیو ہے جس میں ایک ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس بیمار شیرنی کے بچے کو لایا گیا۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ یہ بچہ کافی بڑاہے ۔

(جاری ہے)

حالنکہ کہ حکومت نے ایسے جانوروں کو گھروں میں پالنے یا رکھنے سے سختی کے ساتھ منع کیا ہے لیکن پھر متعدد افراد کی جانب سے ان جانوروںکو گھروں میں پالا جا رہاہے ۔ویڈیو بنانے والے شخص کا کہناہے کہ دور سے دیکھنے میں تو یہ چھوٹے سے شیر کے بچے دکھائی دیتے ہیں لیکن ان دانت کافی بڑے ہیں جو کسی پر بھی حملہ کرنے کے دوران نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

واضع رہے متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق اگر کسی کے پاس چیتا، شیر یا ایسا ہی کوئی خطرناک جانور ہو اس کو کم از کم چھ ماہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا اور اسکے علاوہ 10,000درہم سے لیکر 500,000درہم تک جرمانہ بھی بھرنا پڑ سکتاہے ۔ ایسی سزائیں ہونے کے باوجود اماراتی شہریوں کا خطرناک جانور پالنا کسی بھی وقت کسی بڑے واقعہ کا سبب بن سکتاہے ۔