دبئی امیوزمنٹ پارک کے ملازم نے اماراتی خاتون کو حراساں کرنے کی تردید کر دی

منگل 24 جنوری 2017 09:10

دبئی امیوزمنٹ پارک کے ملازم نے اماراتی خاتون کو حراساں کرنے کی تردید ..

دبئی : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24جنوری 2017): دبئی کے امیوزمنٹ پارک میں اماراتی خاتون کو حراساں کرنے والے پارک ملازم نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اماراتی خاتون نے امیوزمنٹ پارک کے ملازم پر الزام لگایا ہے کہ پارک کے کینیاسے تعلق رکھنے والے ملازم نے اسے چھونے کی کوشش کی تھی ۔ملازم نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے اس کے جسم کے کسی حصے کو نہیں چُھوا ،تاہم جب اس نے دیکھا کہ خاتون ہائنا کو دیکھ رہی تھی تو وہ گھبرائی ہوئی محسوس کر رہی تھی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد میں نے اسے ہاتھ سے اپنی طرف متوجہ کیاتھا ۔ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔ مجھے نہیں پتہ کہ ایسا کرنا غلط تھا ۔ میں نے تو اسے گھرائے ہوئے دیکھا تو اس کی گھراہٹ دور کرنے کے لیے اس سے پوچھا تھا۔اماراتی خاتون کا کہناہے کہ ملازم کے ساتھی جیسے کھانہ کھانے کے لیے گئے تو یہ ملازم میرے پاس آگیا اور اس نے مجھے بلایا میرے توجہ نہ کرنے پر اس نے میرا ہاتھ پکڑ لیا ۔اس نے میرے جسم کے حصوںکو چھونے کی کوشش کی لیکن میں نے اس کی یہ کوشش ناکام بنا دی ۔عدالت نے کیس کی کارروائی اگلے ماہ تک ملتوی کر دی ہے ۔