دبئی چھوڑنے سے پہلے پانچ چیزیں ذہن میں ضرور رکھیں

منگل 24 جنوری 2017 09:10

دبئی چھوڑنے سے پہلے پانچ چیزیں ذہن میں ضرور رکھیں

دبئی : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24جنوری 2017): دبئی میں اکثر ایسے واقعات سننے میں آتے ہیں جس میں غیر ملکی اپنی وطن واپس آنے سے پہلے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتے اور انہیں اس کے بدترین نتائج بھگتنا پڑتے ہیں ۔دبئی کو خیر باد کہنے سے پہلے چند اہم کام کرنا انتہائی ضروری ہیں ۔کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے بچنے کے لیے ان پانچ کاموں کو ذہن میں ضرور رکھیں اور پورا بھی کریں ۔

قانون تقاضے پورے کرنا انتہائی اہم ہے ۔
1۔ ورک کنٹریکٹ کے بارے میں معلومات دینا
کنٹریکٹ ختم کرنے سے پہلے اپنی کمپنی یا سٹور مالک کو قانونی طور پرایک ماہ پہلے نوٹس بھجوانا لازمی ہے ۔اگر آپ کا کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے اور آپکی ملازمت ختم ہو چکی ہے تو اپنی کمپنی یا کفیل کواپنا پاسپورٹ سپر د کردیں تاکہ وہ آپ کا رہائشی ویزہ منسوخ کرواسکے ۔

(جاری ہے)

ایسا کرنے سے آپ کو ایمیگریشن پر کسی بھی طرح کی مشکل پیش نہیں آئے گی ۔اپنی آخری تنخواہ کی رسید اپنے پاس رکھ لیں ۔کسی بھی مسلے کی صور ت میں وزارتِ لیبر سے رابط کریں اپنے سفارتخانے سے رابطہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔میڈیکل انشورنس کارڈ کمپنی یا کفیل کے پاس جمع کروانا ضروری ہے ۔ب
2۔بنک کے لوازمات پورے کرنا
بنک اکاونٹ بند کروانا ضروری ہے ۔

اس سے پہلے آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ نے تمام یوٹیلٹی بلز ، اور ان کے واجبات ادا کردیے ہیں۔اگر بنک سے کوئی قرضہ لیا ہو تو وہ واپس کرنا ضروری ہے ۔اگر اکاﺅنٹ آپ کی کمپنی یا کفیل کے نام پر کھولا گیا تھا تو ان کو اطلاع دینا بھی فرائض میں شامل ہے ۔آخری تنخواہ لینے کے بعد اپنا اکاﺅنٹ بند کروائی اور اسکی اطلاع لازمی اپنی کفیل یا کمپنی کو دیں۔

آخری مہینے میں اپنے بنک جائیں اور بنک اکاﺅنٹ کو بند کرنے کا تمام طریقہ کار مکمل کریں ۔
واضع رہے کہ یہ مت سمجھیئے گا کہ میں اکاوئنٹ خالی کر دیتا ہوں اور چلا جاتا ہوں اگلی بار دبئی آنے پر آپ کو بڑا سرپرائز مل سکتاہے ´۔اسلیے اکاﺅنٹ مکمل بند کروانا ضروری ہے ۔
3۔کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہنے کی صورت میں کیا کرنا ضروری ہے ؟
کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہنے کی صورت میں اپنے مالک مکان کو پہلے آگا ہ کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

جتنے بھی واجبات ہوں ان کو ادا کرنا ضروری ہے ۔ اپنا کنٹریکٹ منسوخ کروانا اور اس کی ایک کاپی اپنے پاس رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔مالک مکان کو بتائے بغیر چلے جانے سے آپ کو بڑا نقصا ن ہو سکتاہے ۔ کیونکہ قانون طور پر آپ کو کنٹریکٹ چلتا رہتا ہے ۔ اور ہرسال کا ماہانہ کرایہ پڑتا رہے گا۔
4۔اپنے بل ادا کرنے
دبئی میں رہتے ہوئے اپنے تمام بل ادا کرنے کا تمام ریکارڈ رکھیں،(دیوا) اپنے بلوں کی ادائیگی کے کی رسیدیں جمع رکھنا ضروری ہے ،

مختلف چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔
جو فرنیچر خریدا ہو اسے بیچ دیں۔
کوئی بھی خریدی گئی کار کو جلد از جلد بیچ دیں،پاور آف اٹارنی بھی دے دیں،
اگر کوئی زیادہ سوٹ کیس ہیں تو ان کو کم سے کم کریں ۔ غیر ضروری سامان بیچ دیں۔
تمام اصل کاغذات کی کاپیاں اپنے پاس رکھیں۔