پامانا کیس کی وجہ سے نون لیگی وزرا کی نوکریاں دا ئوپر لگی ہیں، مشیر اطلاعات سندھ

سندھ پرانگلی اٹھانے والو آپ کے پنجاب میں بہتر حکمرانی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں، سی پیک سمیت بہت سارے بڑے اہم منصوبے پیپلز پارٹی نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں دیئے، نواز لیگ پہلے اتفاق فائونڈری اب پاناما کیس میں الجھ کر رہ گئی ہے، خواجہ صاحب یہ تو بتائیں کہ چار سال میں ریلوے میںکونسا انقلاب لائے ہیں، لوگ آج بھی گھنٹوں تک ریلوے اسٹیشنوں پر عذاب برداشت ررہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

منگل 24 جنوری 2017 11:06

پامانا کیس کی وجہ سے نون لیگی وزرا کی نوکریاں دا ئوپر لگی ہیں، مشیر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاناما کیس کی وجہ سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیتکئی وزراکی نوکریاں دا ئو پر لگی ہوئی ہیں۔پیر کو اپنے بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونیکی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ رونماہوا لیکن پاناماکیس کی وجہ سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت کئی وزراکی نوکریاں دائو پر لگی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت بہت سارے بڑے اہم منصوبے پیپلز پارٹی نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں دیئے، نواز لیگ پہلے اتفاق فائونڈری اب پاناما کیس میں الجھ کر رہ گئی ہے۔مولا بخش چانڈیو نے مزید کہاکہ سندھ پرانگلی اٹھانے والو آپ کے پنجاب میں بہتر حکمرانی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں، وفاقی حکومت اور پنجاب کے حکمرانوں کے خوشحالی کے سارے نام نہاد منصوبے ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے خواجہ سعد رفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ صاحب یہ تو بتائیں کہ چار سال میں ریلوے میںکونسا انقلاب لائے ہیں، لوگ آج بھی گھنٹوں تک ریلوے اسٹیشنوں پر عذاب برداشت ررہے ہیں۔