ڈونلڈ ٹرمپ کا ملک میں ملازمتوں کے مواقعے برقرار رکھنے والی کمپنیوں کو ٹیکس سمیت رعایات دینے کا وعدہ
پیر 23 جنوری 2017 23:23
(جاری ہے)
پیر کی صبح ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 'یہ ہفتہ مصروف گزرے گا اور توجہ کا مرکز ملازمتیں اور قومی سلامتی ہوں گے۔
'پیر کو اپنے اپنے دورِ صدارت کے پہلے ہفتے کے آغاز پر اہم اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ وہ کئی ایگزیکیٹو آرڈرز بھی جاری کرنے والے ہیں۔وائٹ ہاس کے روزویلٹ روم میں کاروباری اداروں کے عہدیداران سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ قوانین میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے لیکن یہ قوانین بدستور عوام کے محافظ رہیں گے۔انھوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ کارپوریٹ ٹیکس کی موجودہ 35 فیصد شرح کو کم کر کے 15 سے 20 فیصد تک لائیں گے۔پیر کو صدر ٹرمپ سے ملاقات کرنے والوں میں ورل پول، انڈر آرمر، ٹیسلا، لاک ہیڈ مارٹن اور جانسن اینڈ جانسن جیسی بڑی کمپنیوں کے عہدیداران شامل تھے۔ان شخصیات سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بیرونِ ملک تیار کی گئی اشیا پر بھاری ٹیکس لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور 'آپ کو بس یہی کرنا ہے کہ آپ پیداواری عمل ملک (امریکہ) میں ہی رکھیں۔'امریکی صدر کے طے شدہ شیڈول کے مطابق وہ دوپہر کو مزدور رہنماں سے بھی ملیں گے۔یہ تاحال واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ پیر کو کونسے صدارتی احکامات جاری کرنے والے ہیں تاہم اتوار کو ان کی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ صدر امیگریشن اور اسرائیل سے لے کر معیشت تک مختلف معاملات پر غور کر رہے ہیں اور ان میں ممکنہ طور پر شمالی امریکہ کے آزادانہ تجارت کے معاہدے کی تشکیلِ نو بھی شامل ہو سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.