Live Updates

عمران خان نے پہلے دن سے مجھے سپیکر تسلیم نہیں کیا ،نوازشریف کے خلاف دستاویزات نامکمل تھیں اس لئے ان کاریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجا ،مجھے دو بار دو تہائی اکثریت سے ایوان میں سپیکر منتخب کیا گیا ،اپوزیشن والے چاہتے ہیں کہ اسمبلی میں حکومت کے حصے کا ٹائم بھی ان کو دیا جائے مگر میں ایسا نہیں کروں گا ،میرے چھ سالہ پوتے کو سکول میں کہا گیا کہ تمہارا دادا چور ہے ،سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 23 جنوری 2017 23:23

عمران خان نے پہلے دن سے مجھے سپیکر تسلیم نہیں کیا ،نوازشریف کے خلاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے دن سے مجھے سپیکر تسلیم نہیں کیا ،نوازشریف کے خلاف دستاویزات نامکمل تھیں اس لئے ان کاریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجا ،مجھے دو بار دو تہائی اکثریت سے ایوان میں سپیکر منتخب کیا گیا ،اپوزیشن والے چاہتے ہیں کہ اسمبلی میں حکومت کے حصے کا ٹائم بھی ان کو دیا جائے مگر میں ایسا نہیں کروں گا ،میرے چھ سالہ پوتے کو سکول میں کہا گیا کہ تمہارا دادا چور ہے ۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ صرف سیاستدان ہی ایک دوسرے کی پگڑیاںاچھالتے ہیں ،عمران خان نیپہلے دن سے مجھے سپیکر تسلیم نہیں کیا ،عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز میں کئی سوال اٹھے ہیں جبکہ نوازشریف کے خلاف دستاویزات نامکمل تھیں اس لئے ان کاریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجا ، ریفرنس پر فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ایاز صادق نے کہا کہ یہ عمران خان ہی بہتر جانتے ہیں کہ انہیں مجھ سے کیا گلہ ہے ،مجھے دو بار دو تہائی اکثریت سے ایوان میں سپیکر منتخب کیا گیا ،اگر مجھے کوئی سپیکر نہیں مانتا تو اس کا مطلب کہ وہ پاکستان کے آئین کو بھی نہیں مانتا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے چاہتے ہیں کہ اسمبلی میں حکومت کے حصے کا ٹائم بھی ان کو دیا جائے مگر میں حکومت کا حق اپوزیشن کو نہیں دوں گا ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ میرے چھ سالہ پوتے کو سکول میں کہا گیا کہ تمہارا دادا چور ہے مگر میں نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب کبھی نہیں دیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات