اڑی واقعے سے متعلق بھارت میں گرفتار 2 پاکستانی بچوں سے متعلق تحقیقات کرائی جا رہی ہے، نفیس زکریا

اڑی واقعے سے بھارت کو فائدہ پہنچا ،یہ واقعہ اس وقت ہوا جب پاکستان کا وفد اقوام متحدہ میں جا رہا تھا، بھارت کی کوشش تھی کہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹ جائے،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریاکی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

پیر 23 جنوری 2017 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ اڑی واقعے سے بھارت کو فائدہ پہنچا ،یہ واقعہ اس وقت ہوا جب پاکستان کا وفد اقوام متحدہ میں جا رہا تھا ،اس کیس سے متعلق دو پاکستانی بچوں کی بھارت میں گرفتاری پر معاملے کی تحقیقات کروا رہے ہیں ۔وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اڑی واقعے سے متعلق بھارت میں گرفتار دو پاکستانی بچوں سے متعلق تحقیقات کرائی جا رہی ہے ،پاکستان کا مشن اس معاملے کو دیکھ رہا ہے ۔نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی کوشش تھی کہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹ جائے ،اڑی واقعہ اس وقت ہوا جب پاکستان کا وفد اقوام متحدہ میں تھا اور اس واقعے سے فائدہ بھارت کو پہنچا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں قید دو پاکستانی بچوں کے حوالے سے جونہی تفصیلات سامنے آئیں گی تو قوم کے سامنے رکھیں گے ۔