سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ کیجانب سے میونسپل کمیٹی پیر جو گوٹھ کے 60ملازمین کی ممکنہ برطرفی کی بابت حکم امتناع جاری

پیر 23 جنوری 2017 23:23

سکھر۔ 23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے میونسپل کمیٹی پیر جو گوٹھ کے 60ملازمین کی ممکنہ برطرفی کی بابت حکم امتناع جاری کرتے ہوئے محکمہ بلدیاتی اور محکمہ خزانہ کے سیکریٹریز سمیت دیگر متعلقہ فریقین افسران کو 7فروری کو طلب کر لیا ہے، ضلع خیرپور کے تعلقہ کنگری میں قائم میونسپل کمیٹی پیر جو گوٹھ کے ملازم بہاول شاہ سمیت دیگر نے ایک درخواست میں ممکنہ برطرفی کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس میں درخواست گزاروں کے وکیل عبدانعیم پیرزادہ نے عدالت عالیہ کو آگاہ کیا تھاکہ پیر جو گوٹھ میونسپل کمیٹی میں گزشتہ چھ سالوں سے مقرر 60 ملازمین کوممکنہ طور پر برطرف کیا جارہا ہے ، جس پر عدالت نے حکم امتناع جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :