عبد الستار ایدھی آل پاکستان ٹین پن بولنگ ٹورنامنٹ میں علی سریا کا ڈبل کران

پیر 23 جنوری 2017 23:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) عبد الستار ایدھی آل پاکستان ٹین پن بولنگ ٹورنامنٹ میں علی سریا کا ڈبل کران، انفرادی گولڈ کیٹیگری کے ساتھ فور مین ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل بھی لے اڑے، دیگر مقابلوں میں ،شبیر لشکر والا اورطارق پرویز نے بالترتیب، سنگلز ایونٹ کی پلاٹینیئم اور سلور کیٹیگری کا ٹائٹل حاصل کیا، ڈبلز ایونٹ میں آصف علی ، نوید اقبال کی جوڑی نے کامیابی حاصل کی، ٹرائیوایونٹ میں احمد شیخانی، علی رضا اورضیا رسول ، فورمین ٹیم ایونٹ میں ارشد راجپوت، علی سریا، سید محمد حسین اور فیضان ایرینا نے، نویز کیٹیگری میں نوید باغانی نے اور میڈیا کیٹیگری میں شہزادہ معین نے میدان مارلیا۔

مہمان خصوصی کے جی آئی کے چیئرمین منیر احمد نے ،ایس ایم ایف کمپنی کے ڈائریکٹر خواجہ احمد فواد اور احمد انٹرپرائزز کے سی ای او فہیم بٹ کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ایرینا کارساز کراچی میں ورچوئل ایکسز کے زیراہتمام منعقد ہونیوالے عبد الستار ایدھی آل پاکستان ٹین پن بولنگ ٹورنامنٹ کے اختتامی روز، مردوں کے انفرادی مقابلوں کی پلاٹینیئم کیٹیگری میں شبیر لشکر والا نے 396پوائنٹس کیساتھ پہلی، مشتاق احمد بابو نے 366پوائنٹس کیساتھ دوسری اور ساجد شاہ نی364پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، گولڈ کیٹیگری میں علی سریا406 پوائنٹس کیساتھ میدان مارلیا، وقاص علی 390 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور جواد عثمان 318 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پررہے، سلور کیٹیگری میں طارق پرویز410 پوائنٹس لیکر پہلے، فراز مانی328 پوائنس کیساتھ دوسرے اور گلزار323 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پررہے۔

ڈبلز کیٹیگری میں آصف علی اور نوید اقبال کی جوڑی نے 755 پوائنٹس کیاساتھ پہلی، عثمان غنی اور کے ایس رومیو نی674 پوائنٹس کیساتھ دوسری ، سہیل اور محمد عابد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹرائیو ایونٹ میں علی رضا، ضیااور احمد شیخانی نے پہلی، اسامہ، جاوید عثمان اور جونیٹ شیخ نے دوسری جبکہ فرحان مانیہ، عمیر باوانی اور محمد متین نے تیسری پوزیشن پر اکتفاکیا۔

نویز کیٹیگری میں نوید باغانی160پوائنٹس کیساتھ پہلے، فراز منیر156پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور رضوان حسین155 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ فور مین ٹیم ایونٹ میں علی سریا، ارشد راجپوت، سید محمد حسین اور فیضان ارینا نے 171کی اوسط سے 684 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی، عقیل اقبال، عثمان غنی ، کے ایس رومیو اور محمد حنیف نے 164کی اوسط سے 657پوائنٹس لیکر دوسری ، فہیم احمد، سمیر جواد، نسیم قریشی اور انس آصف نے 156کی اوسط سی626 پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کیا۔ میڈیا کیٹیگری میں جوش ویب ٹی وی کے شہزادہ معین نے 131پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔