وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان فرنیز مائیکل میلبن کی ملاقات،امن کے قیام کیلئے افغانستان کی کاوشوں کا ساتھ دینے پر اتفاق

پیر 23 جنوری 2017 23:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان فرنیز مائیکل میلبن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر افغانستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر خارجہ نے فرنیز مائیکل کو دہشت گردی کے خاتمہ اور اقتصادی ترقی کے حاصل کردہ اہداف کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلہ کے خاتمہ کیلئے پاکستان افغانستان سے بامعنی شراکت داری چاہتا ہے۔ یورپی یونین کے نمائندے نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے برسلز کانفرنس کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں تاکہ افغان عوام کی بحالی اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ملاقات کے موقع پر افغانستان میں امن کے قیام کیلئے افغانستان کی کاوشوں کا ساتھ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔