ْبھارت میں گرفتار2بچوں کااڑی واقعے سے تعلق نہیں،پاکستانی مشن تحقیقات کررہاہے،ترجمان دفتر خارجہ

پیر 23 جنوری 2017 23:19

ْبھارت میں گرفتار2بچوں کااڑی واقعے سے تعلق نہیں،پاکستانی مشن تحقیقات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریانے کہاہے کہ بھارت میں گرفتار2بچوں کااڑی واقعے سے تعلق نہیں ،پاکستان مشن واقعے کی تحقیقات کررہاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اڑی کاواقعہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے تھا،اس واقعے سے بھارت کوفائدہ پہنچا،یہ واقع اس وقت ہواجب پاکستان کاوفداقوام متحدہ میں تھا،بھارت میں پاکستان کامشن گرفتاربچوں کے معاملے کودیکھ رہاہے ،مجھے اس کی تفصیلات معلوم نہیں ہیں اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔بچوں کی واپسی کے متعلق ابھی بات نہیں کرسکتا،ہماراہائی کمیشن اس معاملے پربھارتی حکومت سے رابطے میں ہے ۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :