جاوید ہاشمی کا (آج) میٹروبس منصوبہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا امکان ہے ،ذرائع

دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے ،پرسنل سیکرٹری ہاشمی

پیر 23 جنوری 2017 23:18

جاوید ہاشمی کا (آج) میٹروبس منصوبہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا امکان ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی(آج) منگل کو ملتان میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوںگے۔باخبرذرائع کے مطابق اس موقع پران کی وزیراعظم میاں نوازشریف سے بھی ملاقات کا بھی امکان ہے،تاہم افتتاحی تقریب کے موقع پر ان کی طرف سے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے اعلان کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی کے پرسنل سیکرٹری محمداجمل نے آئی این پی کو بتایا کہ انہیں میٹرو بس منصوبے افتتاحی تقریب کا دعوتی کارڈ موصول ہوگیا ہے ۔تاہم تقریب میں شرکت کا فیصلہ جاوید ہاشمی کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ جاوید ہاشمی ملتان میٹروبس منصوبے کے افتتاح کے موقع پرمسلم لیگ(ن)میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :