واپڈانے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دو کنٹریکٹ تعمیراتی کمپنی کی جانب سے معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی اور تعمیراتی کام شروع نہ کرنے کی وجہ سے منسوخ کر دئیے

پیر 23 جنوری 2017 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) واپڈانے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دو کنٹریکٹ تعمیراتی کمپنی کی جانب سے معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی اور تعمیراتی کام شروع نہ کرنے کی وجہ سے منسوخ کر دئیے، واپڈا نے کہاہے کہ کنٹریکٹس کی منسوخی سے منصوبے کی مجموعی تکمیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اسے مقررہ مدت میں ہی مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو واپڈا ترجمان کے مطابق واپڈا نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ابتدائی کاموں کے دو کنٹریکٹ تعمیراتی کمپنی کی جانب سے معاہدوں میں موجود مروجہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور تعمیراتی کام شروع نہ کرنے کی وجہ سے منسوخ کر دیے ۔دونوں کنٹریکٹ واپڈا اور ملک کو نقصان سے بچانے کیلئے منسوخ کئے گئے ۔دونوں کنٹریکٹ ابتدائی کاموں سے متعلق ہیں جن میں پراجیکٹ کے لئے کالونی ، چوچنگ ری سیٹلمنٹ سائٹ اور شتیال میوزیم کی تعمیر شامل ہے ۔

دونوں کنٹریکٹ کی منسوخی سے منصوبے کی مجموعی تکمیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اسے مقررہ مدت میں ہی مکمل کیا جائے گا۔منسوخ کئے گئے دونوں کنٹریکٹ ری ایوارڈ کرنے کیلئے اخبارات میں اشتہارات دیے جاچکے ہیں۔پراسیس مکمل ہونے پر مذکورہ کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیے جائیں گے ۔(ر ڈ)

متعلقہ عنوان :