پاکستان دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے افغانستان کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی افغانستان کیلئے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے سے ملاقات میں گفتگو ، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا

پیر 23 جنوری 2017 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے افغانستان کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ۔ وہ پیر کو یہاں افغانستان کیلئے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے فرانز مائیکل میلبن سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔پیر کو مشیر خارجہ اور یورپی یونین کے خصوصی نمائندے فرانز مائیکل میلبن کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں افغانستان میں امن اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سرتاج عزیز نے فرانز مائیکل کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا اور پاکستان کی معاشی ترقی کے بارے میں بھی بتایا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے افغانستان کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ۔فرانز مائیکل میلبن نے کہا کہ عالمی برادری افغان امن تعمیر نواورترقی کیلئے برسلز میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی ۔