سرتاج عزیز سے یورپی یونین کے نمائندہ برائے افغانستان فرانز مائیکل میلبن کی ملاقات

افغانستان میں امن وسلامتی کی صورتحال پر تبادلہ

پیر 23 جنوری 2017 23:15

سرتاج عزیز سے یورپی یونین کے نمائندہ برائے افغانستان فرانز مائیکل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے یورپی یونین کے نمائندہ برائے افغانستان فرانز مائیکل میلبن نے ملاقات کی،ملاقات میں افغانستان میں امن وسلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے یورپی یونین کے نمائندہ برائے افغانستان فرانز مائیکل میلبن نے ملاقات کی،ملاقات میں افغانستان میں امن وسلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سرتاج عزیز نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر مائیکل میلبن کو بریفنگ دی اور کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

مائیکل میلبن نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی۔۔۔(ولی)