سعد رفیق جوش خطاب میں کچھ بھی کہہ جاتے ہیں،قمرزمان کائرہ

بلاول بھٹو پارٹی کے سربراہ ہیں مریم صفدر اور حمزہ شہباز کسی پارٹی کے سربراہ نہیں،وزیراعظم خود بری اور بچوں کو پھنسا رہے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 23 جنوری 2017 23:15

سعد رفیق جوش خطاب میں کچھ بھی کہہ جاتے ہیں،قمرزمان کائرہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق جوش خطاب میں کچھ بھی کہہ جاتے ہیں،بلاول بھٹو پارٹی کے سربراہ ہیں مریم صفدر اور حمزہ شہباز کسی پارٹی کے سربراہ نہیں،وزیراعظم خود بری اور بچوں کو پھنسا رہے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک پارٹی کے سربراہ ہیں،مریم صفدر اور حمزہ شہباز کسی پارٹی کے سربراہ نہیں ایک پارٹی کا سربراہ اپنی سیاسی جماعت کو لیڈ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق جوش خطابت میں کچھ نہ کچھ کہہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لندن فلیٹس میاں نوازشریف کی ملکیت ہیں،شریف خاندان کے بیانات میں تضاد ہے،خان صاحب کو شک تھا کہ انہیں عدالت سے انصاف مل جائے گا،عمران خان کو سپریم کورٹ نہ جانے کا کہا تھا،ہمارا اور وزیراعظم کا عدالتی ریکارڈ مختلف ہے ہوسکتا ہے کہ عمران خان کو عدالت سے انصاف مل جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پانامہ کیس سے خود بری ہونا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کو پھنسا رہے ہیں،پانامہ کیس میں بار ثبوت شریف خاندان پر ہی۔۔۔(ولی)