زیراعظم پر بے بنیاد الزامات لگانے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے،مصدق ملک

پیر 23 جنوری 2017 23:15

․ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر بے بنیاد الزامات لگانے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے،3ہفتوں میں لندن فلیٹس کی وزیراعظم کی ملکیت ثابت نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم نے تمام دستاویزات پیش کردی ہیں،اپوزیشن عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکی،وزیراعظم نے فلیٹ اور منی ٹریل کی تمام دستاویزات عدالت میں جمع کرا دی ہیں۔

تحریک انصاف نے وزیراعظم پر بے بنیاد الزامات لگائے مگر عدالت میں ان الزامات پر کوئی ثبوت نہیں دیا۔تین ہفتوں میں ثابت نہیں ہوا کہ فلیٹ وزیراعظم کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عدالت سے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا۔۔۔(ولی)