معیشت مضبوط ہو تو سڑکیں بنتی رہتی ہیں ،شیخ رشید

شریف برادران معیشت کی بہتری کی بجائے صرف وہ کام کرنا چاہتے ہیں جہاں سے کمیشن ملے آرمی چیف کو آئے ابھی چند ہفتے نہیں ہوئے کہ ان کے اختلافات ہوگئے نواز شریف اقتدار کی بجائے سزائیں بانٹتے ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 23 جنوری 2017 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معیشت مضبوط ہو تو سڑکیں بنتی رہتی ہیں شریف برادران معیشت کی بہتری کی بجائے صرف وہ کام کرنا چاہتے ہیں جہاں سے کمیشن ملے‘ آرمی چیف کو آئے ابھی چند ہفتے نہیں ہوئے کہ ان کے اختلافات ہوگئے نواز شریف اقتدار کی بجائے سزائیں بانٹتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ قانون میں قطری شہزادے کے خط کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ڈان لیکس کی جگہ پانامہ لیکس نے لے لی ہے۔ پانامہ کا ایشو کسی ایجنسی سیاستدان نے نہیں نکالا یہ عالمی ایشو ہے حکمرانوں کو پانامہ کے ایشو سے کسی صورت بھی بھاگنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس کا معاملہ آئندہ ہونے والے انتخابات کیلئے شفاف الیکشن کی گارنٹی لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے معیشت مضبوط ہو سڑکیں تو بنتی رہتی ہیں۔ نواز شریف کاروباری سیاستدان ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی آپس میں نہیں بنتی ہے۔ نواز اور شہباز اکٹھے نہیں چل رہے۔ نواز شریف ہمیشہ وہ کام کرتے ہیں جس جس میں سے انہیں کمیشن ملے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات اتنے اچھے نہیں ہیں جتنے یہ سمجھ رہے ہیں ہر جگہ انہوں نے جمہوریت کینام پر کرپشن کھول رکھی ہے۔ دو سے لے کر کاغذات جعلی ہے۔ ابھی چند دن ہوئے نئے آرمی چیف کو آئے ان کے ساتھ بھی اختلافات ہوگئے۔ (عابد شاہ)