برطانیہ میں منعقد ہ ایجوکیشن ورلڈ فورم 2017ء میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفدکی شرکت

پیر 23 جنوری 2017 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) برطانیہ میں منعقد ہونے والے ایجوکیشن ورلڈ فورم 2017ء میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد شرکت کر رہا ہے۔ عالمی فورم کا انعقاد 23 تا 25 جنوری2017ء کو لندن میں منعقد ہو گا۔ فورم میں دنیا بھر کے 80 فیصد سے زائد ممالک کے وزراء اور مشیران شرکت کرینگے تا کہ تعلیم کے شعبہ کے مسائل کے خاتمہ کیلئے تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

فورم کا انعقاد برطانیہ کے دفتر خارجہ و دولت مشترکہ، محکمہ تعلیم، محکمہ بین الاقوامی تجارت، برٹش کونسل اور صنعتی شراکت داروں کی معاونت سے کیا جا رہا ہے۔ تین روزہ فورم میں پاکستانی وفد دنیا کے معروف ماہرین تعلیم اور پالیسی سازوں سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ عالمی فورم کے شر کاء ایک دوسرے سے اپنے تجربات بھی شیئر کرینگے تا کہ ایک دوسرے کے تجربات سے تعلیمی شعبہ کی ترقی و بہتری کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :