حکومتی اصلاحات کے باعث متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں، خلدون جاوید ملک

پیر 23 جنوری 2017 23:10

لاہور۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ممتاز تاجر راہنما و چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کی اہم جگہ ہے حکومتی اصلاحات کے باعث پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 52.5فیصد اضافے سے ایک ارب82روڑ44لاکھ ڈالر رہی جس میں غیر ملکی نجی سرمایہ کاری 11.4فیصد اضافے سی82کروڑ63لاکھ ڈالر جبکہ غیر ملکی پبلک انوسٹمنٹ انٹرنیشنل ڈالر بانڈز کی نیلامی کی وجہ سی120فیصد اضافے سی99کروڑ81لاکھ ڈالر رہی ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان جغرافیائی محل وقوع کے اعتبارسے خطے میں اہمیت کا حامل ملک ہے اقتصادی راہداری منصوبہ کے باعث غیر ملکیوں کی بڑی تعداد یہاں سرمایہ کاری کررہی ہے سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی سے ملک کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ حکومتی پالیسیوں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کا مظہر ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی وائس چیئرمین میاں شہریار علیکے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خلدون جاوید ملک نے کہا کہ امریکی، برطانوی سرمایہ کاروںکے بعد متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے سرمایہ کاری کو فروغ ہوگا اور سی پیک میں شامل توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور صنعتوں کو ان کی ضرورت کے مطابق بجلی کی فراہمی سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگااور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔