پاکستان میں خواتین کی میتوں کے بال کاٹ کر اس سے مصنوعی وگ تیار کرنے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 23 جنوری 2017 22:03

پاکستان میں خواتین کی میتوں کے بال کاٹ کر اس سے مصنوعی وگ تیار کرنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان میں خواتین کی میتوں کے بال کاٹ کر اس سے مصنوعی وگ تیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں دل دہلا دینے والا انکشاف کیا گیا۔ اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں خواتین کی میتوں کے بال کاٹ کر اس سے مصنوعی وگ تیار کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ قبروں سے لاشیں نکال کر ان کی بے حرمتی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کیلئے ملک میں کوئی قانون موجود نہیں۔

اسی باعث اس گھناونے جرم میں ملوث افراد کسی بھی قسم کی سزا پائے بنا ہی رہا کر دیے جاتے ہیں۔ ارکان قومی اسمبلی نے اس گھناونے جرم میں ملوث افراد کو 10 سال جیل کی سزا دلوانے کا قانون لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :