دبئی میں پاکستانیوں کے ایک گروپ کی آپسی لڑائی میں ایک شخص قتل

muhammad ali محمد علی پیر 23 جنوری 2017 21:41

دبئی میں پاکستانیوں کے ایک گروپ کی آپسی لڑائی میں ایک شخص قتل

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2017ء) دبئی میں پاکستانیوں کے ایک گروپ کی آپسی لڑائی میں ایک شخص قتل کر دیا گیا۔ خلیج ٹائمز سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس دبئی سے ابوظہبی کی جانب جانے والی شیخ زاید روڈ کے کنارے ایک ٹرک اسٹاپ پر 8 پاکستانیوں کے درمیان کسی بات پر بحث شروع ہوئی جو بعدازاں ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک شخص کے سر پر کسی آہنی چیز کے متعدد وار کیے گئے جس سے اس کے دماغ میں گہری چوٹ آئی۔ دماغ میں گہری چوٹ کے باعث اس شخص کی بعد ازاں موت واقع ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقعہ پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کیے اور ملوث افراد کو ھی گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں عدالت میں کیس چلنے کے بعد 2 ملزموں کو 3 برس جیل کی سزا سنا دی گئی۔ جبکہ دیگر 5 ملزموں کو 1 برس جیل اور ایک ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

متعلقہ عنوان :