حکومت عوام کی سہولت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،چوہدری طارق سبحانی

پیر 23 جنوری 2017 23:08

سیالکوٹ ۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین اورسیز پاکستانیزچوہدری طارق سبحانی نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،عوامی نمائندے ایمانداری اور دیانتداری سے کام کریں اسی میں بلدیاتی نظام کی کامیابی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا ظہار یونین کونسل ہرڑ کے افتتاحی اجلاس میں عوامی نمائندوںسے اپنے خطاب میں کیا ،اجلاس سے چیئرمین فہد اقبال ہرڑ ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین قمر منیر سلہریا نے بھی خطاب کیا ،اجلاس میں کونسلرز ڈاکٹر زاہد غنی ڈار، چوہدری محمد اسلم، رانا محمد ندیم، محمد سجاد بٹ، چوہدری شاہد سرفراز، نسرین بی بی،رفاقت بی بی،رضا طاہر، محمد سرور چیمہ،محمد محفوظ منہاس ،ذیشان گل، عدنان ڈار، عنصراورمحمد اعجاز بھٹی نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :