انجمن اتحاد عباسیہ کا نصرت سحر عباسی سے غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر صوبائی وزیر امداد پتافی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

سندھ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ پر معافی تلافی ہوچکی ،معافی والے اپنے بیان پر قائم ہوں اورقائم رہوں گی، نصرت سحر عباسی

پیر 23 جنوری 2017 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) انجمن اتحاد عباسیہ نے فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی سے غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر صوبائی وزیر امداد پتافی کے خلاف پیر کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز او ر پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امداد پتافی کو برطرف کیا جائے ۔

مظاہرے کے دوران نصرت سحر عباسی پریس کلب پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ پر معافی تلافی ہوچکی ہے۔معافی والے اپنے بیان پر قائم ہوں اورقائم رہوں گی۔انھوں نے کہا کہ میری برادری عباسی خاندان کے لوگ پریس کلب پر جمع ہوئے تھے انکے جزبات مجروح تھے۔عباسی برادری کے لوگوں کو دلاسہ دینے اور اظہار یکجہتی کے لئے پریس کلب گئی تھی۔اتنے بڑے معاملے کے بعد عباسی برادری کے لوگ مشتعل تھے جنہیں دلاسہ دینا اور اظہار یکجہتی ضروری تھا۔میرے پریس کلب جانے کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ دھرتی کی قدیم ثقافت اجرک اور چادر کے تقدس کو پامال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔جس نے جو کیا اسے معاف کرچکی ہوں۔

متعلقہ عنوان :