Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ کا پانچ روزہ دورہ منسوخ کردیا ،ترجمان

پیر 23 جنوری 2017 23:06

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ کا پانچ روزہ دورہ منسوخ کردیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 29 جنوری کوسندھ کے پانچ روزہ دورے کا پروگرام پنجاب اور اسلام آباد میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے ملتوی کردیا ہے، اب نئے شیڈول کے مطابق فروری کے پہلے یا دوسرے ہفتہ میں کراچی اور اندرون سندھ کے دورے پر آئیں گے، یہ بات تحریک انصاف کے ترجمان دواخان نے بتائی انھوں نے کہا کہ عمران خان 29جنوری کو پنجاب میں منعقد کئے جانے والے ایک جلسہ عام میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ دوسری مصروفیات کے باعث اب وہ فروری کے پہلے یا دوسرے ہفتہ میں سندھ کا دورہ کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات