ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی آثارے قدیمہ کی اپنی ویب سائیٹ ہوگی، سید سردار علی شاہ

عالمی ورثے قرار پائی جانے والی سندھ کی تہذیب کے تاریخی مقام موہن جو دڑو کی ویب سائیٹ تیار کر لی گئی ہے، وزیر ثقافت سندھ

پیر 23 جنوری 2017 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی آثارے قدیمہ کی اپنی ویب سائیٹ ہوگی جس کے ذریعے پوری دنیا اس آثارِ قدیمہ کے باری میں گھر بیٹے معلومات حاصل کر سکے گی۔ اور اس حوالے سے عالمی ورثے قرار پائی جانے والی سندھ کی تہذیب کے تاریخی مقام موہن جو دڑو کی ویب سائیٹ تیار کر لی گئی ہے جسے آئندہ ماہ فروری میں ہونے والی عالمی کانفرنس کے موقعہ پر لانچ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نیشنل فنڈ فار موہن جو دڑو NFM کے ایگزیکٹو بورڈ کے تیرویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بورڈ اراکیں، سابق سفیر عبدالرزاق سومرو، یونسکو کے نمائندہ قاضی ایاز مہیسر، سیکریٹری ثقافت، سیاحت و نوادرات غلام اکبر لغاری ، کمشنر لاڑکانہ عباس بلوچ، کلیم اللہ لاشاری ، سید شاکر شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر وزیر ثقافت و سیاحت سندھ نے کہا کہ موہن جو دڑو چونکہ عالمی ورثہ ہے لحاذا اس پر پوری دنیا کے لوگوں کی دسترس کو مقدم بنانے کے لئے محکمہء ثقافت و سیاحت پہلی بار ای آرکیالاجی کا خیال پیش کر رہا ہے۔ موہن جو دڑو کے آثارِ قدیمہ پر بننے والی ویب سائیٹ ملکی تاریخ میں کسی بھی آرکیالاجیکل سائیٹ پر پہلی ویب سائیٹ ہوگی۔ اس ویب سائیٹ کے ساتھ ہی بین الاقوامی کانفرنس برائے موہن جو دڑو کی الگ ویب سائیٹ بھی بنائی جا رہی ہے جس کو بعد میں مرکزی ویب سائیٹ سے انٹرلنک کر دیا جائے گا تاکہ دنیا بھر کے ماہرینِ آثارِ قدیمہ اور تحقیقی میدان میں کام کرنے والے طالب علموں کو موہن جو دڑو کی تازہ ترین اور جامع معلومات مل سکے۔

وزیرِ ثقافت سندھ نے مزید کہا کہ نیشنل فنڈ فار موہن جو دڑو سائیٹ کے تحفظ، مرمت اور تشہیر کی ذمہ دار ہے۔ جبکہ محکمہء آثارِ قدیمہ ہر قدم پر اس کا بھرپور ساتھ دے گا۔ وزیرِ ثقافت کا مزید کہنا تھا کہ موہن جو درو پر رسرچ اینڈ ریسورس انسٹیٹیوٹ قائم کیا گیا ہے جس کا جلد ہی مکمل کیا جائے گا۔ یہ انسٹیٹیوٹ موہن جو دڑو پر تحقیق کا مرکزی ذریعہ ہوگا اور پوری دنیا اس سینٹر سے معلومات حاصل کر سکے گی۔

اجلاس میں گذشتہ میٹنگ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعہ پر یونسکو کی جانب سے نیشنل فنڈ فار موہن جو دڑو کے لے دو ماہریں کے ناموں کی سفارش کی گئی جو ڈراکور ڈرلنگ سمیت موہن جو دڑو سے تمام تر کاموں میں ٹیکنیکل کمیٹی کی معاونت کریں گے۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ موہن جو دڑو پر شمسی توانائی کا پلان نصب کرنے کے لئے محکمہء توانائی کو خط لکھا گیا ہے جسے مقررہ وقت کے اندر قابل عمل بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :