سندھ اسمبلی ؛ سندھ پیمنٹ ، ویجز بل 2015ء ( سندھ بل نمبر 34 آف 2015 ) پر غورو خوض موخر

پیر 23 جنوری 2017 23:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) سندھ اسمبلی نے پیر کو سندھ پیمنٹ اور ویجز بل 2015ء ( سندھ بل نمبر 34 آف 2015ء ) پر غورو خوض جمعرات تک موخر کر دیا۔

(جاری ہے)

ایوان کی کارروائی کے دوران جب اس بل پر غور کا مرحلہ آیا تو صوبائی وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے قائم مقام اسپیکر سے استدعا کی کہ بل پر غور جمعرات تک ملتوی کر دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ارکان بحث میں حصہ لے سکیں اور اگر کچھ ارکان اپنی ترامیم پیش کرنا چاہیں تو وہ ترامیم بھی تجویز کر سکیں جس پر ڈپٹی اسپیکر نے بل پر غور جمعرات تک موخر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :