بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتخانات پندرہ فروری سے شروع ہوں گے

صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتخانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ،کنڑولر بلوچستان بورڈ

پیر 23 جنوری 2017 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتخانات پندرہ فروری سے شروع ہوں گے ،امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ۔

(جاری ہے)

بلوچستان بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کنڑولر عباد اللہ غرشین نے بتایا کہ صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتخانات پندرہ فروری سے شروع ہوں گے جس کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ،کنڑولر بلوچستان بورڈ نے بتایا کہ صوبے میں ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد امیدوار میٹرک کا امتحان دیں گے جس کیلئے تین سو سے زائد سینٹر بنائے گئے ہیں ۔عباداللہ غرشین نے بتایا کہ امتحانی سینٹروں میں ایک ہزار کے لگ بھگ امتحانی عملہ تعینات کیا گیا جن کے تعیناتی کے احکامات ضلعی افیسر تعلیم کو ارسال کردئیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :