پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، مرغی کی آلائشوں سے کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری سیل

50ہزار لیٹر تیل برآمد،مال ہوٹلوں کو سپلائی ہوتا تھا، خریدنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی ہو گی‘رافیعہ حیدر جعلی کیچپ بنانے والی فیکٹری سیل،3000کلو کیچپ تلف،کیچپ کی تیاری بغیر ٹماٹر استعمال کیے کی جا رہی تھی

پیر 23 جنوری 2017 23:01

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، مرغی کی آلائشوں سے کوکنگ آئل بنانے والی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے نروکی، شیخوپورہ روڈ کے قریب منج انڈسٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے مرغی کی آلائشوں سے تیل کرنے اور ہوٹلوں کو بیچنے پر سیل کر دیا۔

منج انڈسٹری میں مرغی کے پروں ، آنتوں اور دیگر باقیات سے کوکنگ آئل کی تیاری کر کے مختلف ہوٹلوں کو اشیاء خوردونوش پکانے کے لیے بیچا جا رہا تھا۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کاروائی کر کے 50ہزار لیٹر تیل موقع سے برآمد کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کا کاروبار کرنے اور ان کی مدد کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نبٹا جائے گا۔

اگلے مرحلے میں مضر صحت آئل خریدنے والے ہوٹلوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کی ٹیم نے اقبال ٹائون میں انمول فوڈز کی کیچپ یونٹ پر چھاپہ مار کر ناقص اور غیر میعاری کیچپ کی تیاری پر سیل کر دیا۔ کیچپ کی تیاری بغیر ٹماٹر استعمال کیے کی جا رہی تھی۔ 3000کلو ناقص اور مضر صحت کیچپ موقع سے برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :