عوام شدید بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں،حکومت بلوچستان

پیر 23 جنوری 2017 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) حکومت بلوچستان نے آئندہ دو سے تین روز تک کوئٹہ ژوب اور قلات ڈویژن میں شدید بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کے پیش نظر سفری ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر کوئٹہ زیارت، کوئٹہ قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ چمن ، کوئٹہ سبی، کوئٹہ نوشکی اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہوں پر سفر کرنے سے حتی الوسع گریز کریں اور اپنے علاقوں میں رہیںجبکہ عوام الناس سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں سے دور رہیں اور کسی بھی طور انہیں بذریعہ گاڑی ، موٹر سائیکل یا پیدل پار کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ سیلاب ریلے کسی بھی وقت ندی نالوں سے گذر سکتے ہیںجس سے جانی نقصان کا احتمال ہوسکتا ہے ۔