راولپنڈی،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ چواسیدن شاہ میں نامزدملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،

پیر 23 جنوری 2017 22:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2کے جج آصف مجید اعوان نے سانحہ چواسیدن شاہ میں نامزد ملک شبیر وغیرہ 42ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجواتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقیسم کرنے کے مقدمہ میں 1 گواہ کا بیان قلمبند کرکے سول جج کو دھمکیاںدینے ، تھانہ حملہ اور پولیس مزاحمت کے مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی ہے جبکہ 1 مقدمہ میں ملزمان کی جانب سے گواہوں کو طلب کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے گزشتہ روز عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد فیاض کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے موقع پر 1 گواہ نے اپنا بیان قلمبند کرایا عدالت نے مزید گواہوں کو سمن جاری کر کے سماعت 4فروری تک ملتوی کر دی، تھانہ فتح جنگ میں درج سول جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد ریاض کے خلاف مقدمہ کی سماعت یکم فروری، پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں نامزد ملزمان شوکت نواز وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 4فروری جبکہ تھانہ پیر ودہائی پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان معصوم وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 6فروری تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت میں تھانہ ٹیکسلا میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان نعمان وغیرہ نے اپنے کونسل کے ذریعے گواہوں کو طلب کرنے کی درخواست دائر کی جس پر بحث کیلئے سماعت 28جنوری تک ملتوی کر دی اس موقع پرچواء سیدن شاہ پولیس نے ملزمان کو عدالت میںپیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سانحہ چوا سیدن شاہ میں نامزد ہیں جن کا جسمانی ریمانڈ ختم ہو رہا ہے جس پر عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھیجوادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :