راولپنڈی، بے نظیر بھٹو قتل کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی

پیر 23 جنوری 2017 22:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ہے مذکورہ عدالت کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ کے تبادلہ کے بعد تاحال کسی جج کو ان کی جگہ تعینات نہیں کیا گیا جس کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی گزشتہ روز تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں نامزد ملزمان محمد اشرف وغیر کے خلاف، تھانہ سول لائن میں درج پرائیویٹ سکول کے پرنسپل مفتی عمران کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان محمد علی بلال وغیرہ کے خلاف، تھانہ رتہ امرال میں درج قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان انس قیوم وغیرہ کے خلاف مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :