راولپنڈی، قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم ناکافی ثبوت کی بنا پر بری

پیر 23 جنوری 2017 22:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی شکیل احمد نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو ناکافی ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گزشتہ روزسماعت کے موقع پر شمیم بی بی کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم مبین الیاس کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم مبین الیاس پر الزام ہے کہ اس نے فائرنگ کر کے شمیم بی بی کو قتل کیا تھا پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم سی12بور کا پستول برآمد کیا گیا جبکہ پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی موت 30بور کی گولی لگنے سے ہوئی تاہم مقدمہ کے چشم دید گواہ کا بیان بھی متضاد ہے جس پر عدالت نے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو مقدمہ سے بری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :