لاہور،سکولوں میں 97 بے ضابطگیاں پکڑی گئی ، رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی

پیر 23 جنوری 2017 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف سرکاری سکولوں میں 1ماہ کے دوران 97 بے ضابطگیاں پکڑی گئی ہیں۔ بے ضابطگیوں کی رپورٹ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درجنوں سکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار اور سینکڑوں اساتذہ غیرحاضر رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اکثر ملازمین نے من پسند سکولوں میں ڈیوٹیاں لگا رکھی ہیں جس میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول شیرانوالہ گیٹ کا پرائمری ٹیچر محمد وقاص 3دسمبر سے غیرحاضر، گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور کانجرہ سینئر ایلیمنٹری ٹیچر 9دسمبر سے غیرحاضر ہے۔

اس کے برعکس گورنمنٹ ہائی سکول آصفہ سید مٹھا بازار 3کلاس روم خطرناک ہیں۔ گورنمنٹ ہائی سکول بگا رائیونڈ 8کلاس رومز کی بھی عمارت خطرناک اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شادباغ کی عمارت عرصہ دراز سے زیرتعمیر اور التواء کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :