لاہور، پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

پیر 23 جنوری 2017 22:54

لاہور، پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال، متعدد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کے ملازمین نے 2ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ کر ہڑتال کردی۔ ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز نمبر 747 تاخیر کا شکار ہو گئی جس کے باعث عمرہ زائرین اور دیگر سینکڑوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے برعکس پی آئی اے کی کوالالمپور جانے والی پرواز نمبر 898 بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے جس کے باعث مسافروں کو ایئرپورٹ پر مشکلات کا سامنا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ 2ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی تک ہڑتال جاری رہے گی۔ تنخواہیں ملنے پر ہی تمام عملہ دوبارہ کام شروع کرے گا۔ (وقاص)

متعلقہ عنوان :