سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ کا ڈسٹرکٹ جیل غذر کا دورہ ،قیدیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہدایت

پیر 23 جنوری 2017 22:53

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ کا قائم مقام ڈپٹی کمشنر غذر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل غذر کا دورہ ،قیدیوں کو پیش آمد ہ مسائل حل کرنے کی ہدایت، سیکرٹری داخلہ جی بی ا حسان اللہ بھٹہ نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر غذر نوید احمد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل غذرکا دورہ کیا اور وہاں پر سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ قیدیوں سے ملاقات کی ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل ارشاد علی نے سیکرٹری داخلہ کو جیل کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کنٹرول روم میں جیل میں نصب خفیہ کیمروں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں سیکرٹری داخلہ نے جیل میں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جی بی سکائوٹس ،پولیس ،اور جیل وارڈنز سے ملاقات کی اور انھیں چاک و چوبند رہنے کی تلقین کی انھوں نے مختلف بیرکوں کا بھی دورہ کیا جہاں پر انھوں نے قیدیوں سے ملاقاتیں کیں سیکرٹری داخلہ نے قیدیوں سے مسائل سننے کے بعد قائم مقام ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر جیل میں صاف پانی کی فراہمی کی سہولت مہیا کرنے اور ہفتے میں دو بار ڈاکٹر کے وزٹ کا انتظام کرنے کی احکامات جاری کردئیے انھوں نے سزا مکمل کرلینے والے قیدیوں کی قانون کے مطابق رہائی کے حوالے سے بھی فور ی اقدامات اٹھانے کا عندیہ دے دیا سیکرٹری داخلہ نے جیل میں قائم کردہ لائبریری ،سلائی سنٹر،اور کمپیوٹر سنٹر کا بھی دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی اصلاح اور انھیں ہنر مند بنانے کے لیے سلائی سنٹر،اور کمپیوٹر سنٹر کا قیام انتظامیہ کا ایک احسن اقدام ہے اور اسے گلگت بلتستان کے دوسرے جیلوں میں بھی شروع کرنا چاہیے سیکرٹری داخلہ نے جیل میں قائم برجیوں کا بھی معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے بریفنگ لی انھوں نے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل کو جلداز جلد جیل میں ایک واک ایکسرسائز کرانے کے بھی احکامات جاری کیے انھوں نے جیل میں موجود وزٹرز میں اپنے تاثرات بھی درج کیے اور ڈسٹرکٹ جیل کو ایک بہترین جیل قرار دے دیا سیکرٹری داخلہ نے جیل کی سکیورٹی کو مزید مضبوط جیل کی دیواروں پر جلد از جلد خار دار تار لگانے کے بھی احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :