وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیپشاوراور رشکئی انڈسٹریل زون میں جدید طرز کی رہائشی بستیوں ، کرک میں آئل ریفائنری ،ہری پور میں پہلے سے مجوزہ مقام پر سیمنٹ پلانٹس لگانے، چترال میں تین ہائیڈل پاور پراجیکٹس کے قیام اور پورے صوبے میں ٹیوٹا کے بہتر انتظام و انصرام کیلئے تیز تر اقدامات کرنے کی ہدایت

پیر 23 جنوری 2017 22:51

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیپشاوراور رشکئی انڈسٹریل زون میں جدید طرز ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاوراور رشکئی انڈسٹریل زون میں جدید طرز کی رہائشی بستیوں ، کرک میں آئل ریفائنری ،ہری پور میں پہلے سے مجوزہ مقام پر سیمنٹ پلانٹس لگانے، چترال میں تین ہائیڈل پاور پراجیکٹس کے قیام اور پورے صوبے میں ٹیوٹا کے بہتر انتظام و انصرام کیلئے تیز تر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ پیر کو اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت عبد الکریم، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ٹیکنکل ایجوکیشن ارشد خان، ایف ڈبلیو او کے نمائندوں، انتظامی سیکرٹریز، چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

ایف ڈبلیو او نے اجلاس کو مذکورہ بالا منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پشاور اور رشکئی صنعتی زونز میں جدید رہائشی بستیوں پر 7.02 بلین امریکی ڈالر،چترال میں تین ہائیڈل پاورپراجیکٹس پر 2.024 بلین امریکی ڈالر، کرک میں آئل ریفائنری کیلئے 625ملین امریکی ڈالر اور ہری پور میںسمینٹ پلانٹ کے قیام پر 245ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی انہوںنے یہ یقین بھی دلایا کہ ہائیڈل پاور کیلئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کاکام بھی ایف ڈبلیو او سرانجام دے گی ۔

ایف ڈبلیو او نے مزید یقین دہانی کرائی کہ وہ ان منصوبوں کیلئے معیاری خدمات فراہم کرے گی جس میں عالمی معیار کے ہسپتالوں، سکولوں کے قیام سمیت بجلی ، سوئی گیس ، پانی اور کھیلوں کے گرائونڈز کی فراہمی شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب میں ان منصوبوں کیلئے جلد سے جلد زمین کے حصول کی ہدایت کی۔ انہوںنے مذکورہ منصوبوں کیلئے ایف ڈبلیو او کے ساتھ منافع میں حصہ داری کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

وزیراعلیٰ نے سی پیک کے تناظر میں پشاور اور رشکئی ہاوسنگ سکیموں کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ان ہاوسنگ سکیموں کیلئے حصول اراضی کوجلدازجلد پلان کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ تجارتی ، کمرشل اور صنعتی سرگرمیوں کیلئے ہائوسنگ کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔وزیراعلیٰ نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ ہائیڈل پاور جنریشن کی فزیبلٹی رپورٹس جلد ازجلدتیار کریں تاکہ15-16 مارچ کو بیجنگ روڈ شومیں سرمایہ کاری کی غرض سے پیش کیا جا سکے اور چائینز کمپنیوں کو راغب کیا جا سکے۔

ازدمک چائینز کمپنیوں کی نشاندہی کرکے ان کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرے گی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 1700 میگاواٹ ہائیڈل پاور کے منصوبے سی پیک کا حصہ ہوں گے جس پر پہلے سے اتفاق ہو گیا ہے اور اسے جے سی سی کے مئی میں منعقدہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی ۔ انہوںنے پن بجلی کے دیگر منصوبوں کی فیزبیلٹی پر تیز تر کام کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسے سی پیک یا براہ راست چائنیز کمپنی کے اشتراک سے مکمل کیا جا سکے۔

انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ ایف ڈبلیو اوکے ساتھ بیٹھ کر موجودہ پن بجلی کے منصوبوں کو حتمی شکل دیں۔ انہوںنے ایف ڈبلیو او کے حکام سے کہاکہ وہ ان منصوبوں کی تعمیر اور تکمیل دو سال کے اندر یقینی بنائیں ۔ وزیراعلیٰ نے سی پیک کے تناظر میں کہاکہ حکومت ٹیوٹاکی مینجمنٹ کو پاکستان ایئر فورس کو حوالے کرنے کیلئے ذہن بنا چکی ہے اور متعدد ٹریننگ سنٹرز پاکستان ایئر فورس کے تعاون سے چلارہی ہے انہوںنے ایف ڈبلیواو کو بھی نوجوانوں کی فنی تربیت دینے کیلئے اپنے سنٹرز دینے کی پیشکش کی ہے تاکہ ہنر مند نوجوانوں کی کھیپ تیار کی جا سکے انہوںنے اس سلسلے میں چائئنز کمپنیوں کو بھی نوجوانوں کی تربیت کیلئے موجودہ انفراسٹرکچر سے استفادہ کرنے کی پیش کش کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :