وزیراعلیٰ بلوچستان کا میر عاصم کرد گیلو کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت

پیر 23 جنوری 2017 22:50

کوئٹہ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری پیر کے ر وز رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ان سے ان کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :