وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
پیر 23 جنوری 2017 22:49
(جاری ہے)
ایف ڈبلیو او نے اجلاس کو مذکورہ بالا منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پشاور اور رشکئی صنعتی زونز میں جدید رہائشی بستیوں پر 7.02 بلین امریکی ڈالر،چترال میں تین ہائیڈل پاورپراجیکٹس پر 2.024 بلین امریکی ڈالر، کرک میں آئل ریفائنری کیلئے 625ملین امریکی ڈالر اور ہری پور میںسمینٹ پلانٹ کے قیام پر 245ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی انہوںنے یہ یقین بھی دلایا کہ ہائیڈل پاور کیلئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کاکام بھی ایف ڈبلیو او سرانجام دے گی ۔
ایف ڈبلیو او نے مزید یقین دہانی کرائی کہ وہ ان منصوبوں کیلئے معیاری خدمات فراہم کرے گی جس میں عالمی معیار کے ہسپتالوں، سکولوں کے قیام سمیت بجلی ، سوئی گیس ، پانی اور کھیلوں کے گرائونڈز کی فراہمی شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب میں ان منصوبوں کیلئے جلد سے جلد زمین کے حصول کی ہدایت کی۔ انہوںنے مذکورہ منصوبوں کیلئے ایف ڈبلیو او کے ساتھ منافع میں حصہ داری کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ وزیراعلیٰ نے سی پیک کے تناظر میں پشاور اور رشکئی ہاوسنگ سکیموں کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ان ہاوسنگ سکیموں کیلئے حصول اراضی کوجلدازجلد پلان کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ تجارتی ، کمرشل اور صنعتی سرگرمیوں کیلئے ہائوسنگ کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔وزیراعلیٰ نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ ہائیڈل پاور جنریشن کی فزیبلٹی رپورٹس جلد ازجلدتیار کریں تاکہ15-16 مارچ کو بیجنگ روڈ شومیں سرمایہ کاری کی غرض سے پیش کیا جا سکے اور چائینز کمپنیوں کو راغب کیا جا سکے۔ازدمک چائینز کمپنیوں کی نشاندہی کرکے ان کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرے گی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 1700 میگاواٹ ہائیڈل پاور کے منصوبے سی پیک کا حصہ ہوں گے جس پر پہلے سے اتفاق ہو گیا ہے اور اسے جے سی سی کے مئی میں منعقدہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی ۔ انہوںنے پن بجلی کے دیگر منصوبوں کی فیزبیلٹی پر تیز تر کام کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسے سی پیک یا براہ راست چائنیز کمپنی کے اشتراک سے مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ ایف ڈبلیو اوکے ساتھ بیٹھ کر موجودہ پن بجلی کے منصوبوں کو حتمی شکل دیں۔ انہوںنے ایف ڈبلیو او کے حکام سے کہاکہ وہ ان منصوبوں کی تعمیر اور تکمیل دو سال کے اندر یقینی بنائیں ۔ وزیراعلیٰ نے سی پیک کے تناظر میں کہاکہ حکومت ٹیوٹاکی مینجمنٹ کو پاکستان ایئر فورس کو حوالے کرنے کیلئے ذہن بنا چکی ہے اور متعدد ٹریننگ سنٹرز پاکستان ایئر فورس کے تعاون سے چلارہی ہے انہوںنے ایف ڈبلیواو کو بھی نوجوانوں کی فنی تربیت دینے کیلئے اپنے سنٹرز دینے کی پیشکش کی ہے تاکہ ہنر مند نوجوانوں کی کھیپ تیار کی جا سکے انہوںنے اس سلسلے میں چائئنز کمپنیوں کو بھی نوجوانوں کی تربیت کیلئے موجودہ انفراسٹرکچر سے استفادہ کرنے کی پیش کش کر چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.