ضیا ء اللہ آفریدی اپنی پارٹی پوزیشن واضح کریں ،بحراللہ خان

عنایت اللہ خان نے پشاور کے لیے وہ کچھ کر دکھایا جو پشاور کے اپنے منتخب نمائندے بھی نہ کرسکے،جماعت اسلامی رہنماء

پیر 23 جنوری 2017 22:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) ڈپٹی جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا بحراللہ خان نے کہا ہے کہ ممبرصوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی اپنی پارٹی پوزیشن واضح کریں کہ وہ کون سی پارٹی میں ہے ۔ پشاور کی تعمیر و ترقی صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا مرہون منت ہے ۔ عنایت اللہ خان نے پشاور کے تعمیر و ترقی کے لیے وہ کچھ کیا ہے جو گزشتہ 70 سالوں میں کسی بھی ممبر صوبائی یا قومی اسمبلی نے پشاور کے لیے نہیں کیا ۔

ضیا ء اللہ آفرید ی تو زیادہ تر اپنے دور حکومت میں جیل میں رہے ہیں ان کو جیل سے باہر کے ترقی کا کیا پتہ ۔ وہ تنقید کرنے کے لیے بجائے اپنے اوپر الزامات کی صفائی دیں جو ان کے اپنے حکومت میں ان پر لگائے گئے ہیں ۔ پشاور کو ترقی یافتہ بنانے پر پشاور کے ہندکو بورڈ نے عنایت اللہ خان کو محسن پشاور کا خطاب دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جو آج تک کسی کو نہیں دیا گیا تھا۔

وہ جے آئی یوتھ پی کے ون کے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے ۔ بحراللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عنایت اللہ خان کی کارکردگی کی مثالیں تو ان کے اپنے لیڈر بھی دیتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عنایت اللہ خان نے پشاور کے تعمیر و ترقی اور خوبصورتی پر اربوں روپے خرچ کیے ہیں اور پشاور کو حقیقی معنوں میں پھولوں کے شہر میں دوبارہ تبدیل کر دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عنایت اللہ خان نے پشاور کے لیے وہ کچھ کر دکھایا جو پشاور کے اپنے منتخب نمائندے بھی نہ کرسکے۔ ان کے کارکردگی پر تنقید اسمان کی طرف تھوکنے کے مترادف ہے ۔انہوںنے کہاکہ محسن پشاور عنایت اللہ خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :