پولیو جیسے موضی مرض کا خاتمہ کیئے بغیر صحت مند معاشرئے کی تشکیل ناممکن ہے، نئی نسل کو محفوط بنانے کے لیے پولیو کے قطرئے پلائیں ،پولیو ورکرز کو سیکورٹی فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران

پیر 23 جنوری 2017 22:45

کوئٹہ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موضی مرض کا خاتمہ کیئے بغیر صحت مند معاشرئے کی تشکیل ناممکن ہے،والدین نئی نسل کے مستقبل کو محفوط بنانے کے لیے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائیں ،پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہمارا قومی فریضہ ہے،پولیو ورکروں کو سیکورٹی فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے،23تا 25جنوری کی تین روزہ قومی مہم کا مانیٹرنگ کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ صحت کے میڈیکل آفیسران کو مقرر کیا گیا ہے،تین روزہ مہم کے دوران ضلع سبی میں 41ہزار558پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرئے پلائے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز کرتے ہوئے تقریب سے خطاب میں کیا ،قبل ازیں تین روزہ قومی مہم کے آغاز کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ظفر ابڑو،میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی،ڈاکٹر لعل مگسی،ڈاکٹر محمد علی و دیگر نے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرئے پلائے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع سبی کے 41ہزار558بچوں کو انسدا پولیو کے قطرئے پلائے جائیں گے اور اس ضمن میں محکمہ صحت کی جانب سی42فکسڈ پوائنٹس،09ٹرانزٹ پوائنٹ جبکہ182موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جاکر پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرئے پلائیں گی،انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے جس کا مکمل خاتمہ کیئے بغیر صحت مند معاشرئے کی تشکیل ممکن نہیں ہے جبکہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کو عمربھر کی معذوری سے بچانے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے پانچ سال کی عمر تک کے نونہالوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں انہوں نے کہا کہ پولیو ورکروں کی سیکورٹی کے لیے شہری علاقوں میں پولیس جبکہ بی ایریا میںلیویز فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :