پنجاب فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ،مرغی کی آلائشوں سے کوکنگ آئل بنانیوالی فیکٹری سیل

50ہزارلیٹر تیل برآمد،مال ہوٹلوں کوسپلائی ہوتا تھا،خریدنے والوں کیخلاف بھی سخت کاروائی ہوگی،جعلی کیچپ بنانیوالی فیکٹری سیل،3000کلو کیچپ تلف،کیچپ کی تیاری بغیرٹماٹراستعمال کیے کی جارہی تھی،ترجمان پنجاب فوڈاتھارٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جنوری 2017 20:48

پنجاب فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ،مرغی کی آلائشوں سے کوکنگ آئل بنانیوالی فیکٹری ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری2017ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے نروکی، شیخوپورہ روڈ کے قریب منج انڈسٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے مرغی کی آلائشوں سے تیل کرنے اور ہوٹلوں کو بیچنے پر سیل کر دیا۔

منج انڈسٹری میں مرغی کے پروں ، آنتوں اور دیگر باقیات سے کوکنگ آئل کی تیاری کر کے مختلف ہوٹلوں کو اشیاء خوردونوش پکانے کے لیے بیچا جا رہا تھا۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کاروائی کر کے 50ہزار لیٹر تیل موقع سے برآمد کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کا کاروبار کرنے اور ان کی مدد کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نبٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

اگلے مرحلے میں مضر صحت آئل خریدنے والے ہوٹلوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کی ٹیم نے اقبال ٹاؤن میں انمول فوڈز کی کیچپ یونٹ پر چھاپہ مار کر ناقص اور غیر میعاری کیچپ کی تیاری پر سیل کر دیا۔ کیچپ کی تیاری بغیر ٹماٹر استعمال کیے کی جا رہی تھی۔ 3000کلو ناقص اور مضر صحت کیچپ موقع سے برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :