جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی امیر مشتاق احمد خان کی زیر صدارت ہوا
پیر 23 جنوری 2017 22:45
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا کہ انٹرا یوتھ الیکشن نے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو جماعت اسلامی کا منتخب پلیٹ فارم فراہم کردیا ہے ۔
نوجوان ہماری طاقت اور ملک کا مستقبل ہے اس طاقت کو صوبے کے تعمیر و ترقی کے لیے کام میںلائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کے کامیاب اجتماع عا م سے ثابت ہوگیا ہے کہ جماعت اسلامی ہی صوبے کی مقبول جماعت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت میںجماعت اسلامی کے تینوں وزراء کی کارکردگی مثالی ہے ۔ قومی اسمبلی میںبھی جماعت اسلامی کے چار منتخب ممبران دس بہترین پارلیمنٹرین میں شامل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئین کے دفعہ 62 '63 کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے بارے میںسپریم کورٹ کے ریمارکس جماعت اسلا می کے امانت و دیانت کا اعتراف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی صوبائی حقوق کے حصول کے لیے ایک شاندار تاریخ رکھتی ہے اور جماعت اسلامی نے این ایف سی ایوارڈ ہو یا بجلی کا خالص منافع کو حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میںضم کرنے، فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کرانے اور ایف سی آر کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی ہر محاذ پر آواز بلند کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کے دروازے شفاف اور محب وطن جماعتو ں کے لیے کھلے ہیں اور بڑے پیمانے پر مختلف سطح کے لوگ جماعت اسلامی میںجوق درجوق شامل ہورہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ2018 کے انتخابات کے لیے جماعت اسلامی مکمل طور پر تیار ہیں اور آئندہ انتخابات میںجماعت اسلامی صوبے کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.