سرکاری گاڑی کا غیر قانونی اور ناجائز استعما، وزارتِ داخلہ کا سینیٹر قیوم سومرو کو 13لاکھ 76 ہزارآٹھ سو 99 کی ادائیگی نوٹس جاری

پیر 23 جنوری 2017 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) وزارتِ داخلہ نے سینیٹر قیوم سومرو کو تیرہ لاکھ چھہتر ہزارآٹھ سو ننانوے روپے کی ادائیگی کا نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکاری گاڑی کے غیر قانونی اور ناجائز استعمال پر وزارتِ داخلہ کی جانب سے سینٹر قیوم سومرو کو تیرہ لاکھ چھہتر ہزارآٹھ سو ننانوے روپے کی ادائیگی کا نوٹس جاری کیا گیا۔

مذکورہ اخراجات کا تخمینہ سالہاسال سے غیر مجاز استعمال کے نتیجے میں سرکاری گاڑی کو ہونے والے نقصان اور مرمت کی مد میں لگوایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکوہ گاڑی 2008سے غیر قانونی طور پر سینٹر سومرو کی گھریلو ڈیوٹیوں پر مامور تھی۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے سینٹر سومرو کو ادائیگی کے لئے پندرہ دنوں کا نوٹس بھی دیا گیا ہے۔۔حسن رضا

متعلقہ عنوان :