لاہور،صوبائی اسمبلی پنجاب کا 26واں اجلاس ایک گھنٹہ 58منٹ تاخیر سے شروع ہوا

جے یو آئی ف کے مولانا مسرود نواز جھنگوی نے حلف اٹھایا

پیر 23 جنوری 2017 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) صوبائی اسمبلی پنجاب کا 26واں اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کی زیرصدارت حسب روایت 2بجے کی بجائے 3بجکر 58 منٹ پر شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی کے بعد جھنگ کے علاقہ سے ضمنی الیکشن میں منتخب ہونے والے جے یو آئی ف کے مولانا مسرود نواز جھنگوی نے اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔

نومنتخب رکن کا حلف سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے لیا۔ ایجنڈے کے مطابق وقفہ سوالات میں محکمہ مقامی حکومت و کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق سوالات کے جوابات محکمہ مقامی حکومت کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے وزیر منشاء اللہ بٹ اور وزیر ڈیزاسٹر مہر اعجاز اچلانا نے دیئے۔ توجہ دلائو نوٹسوں کے دوران اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید پانامہ لیکس کے بارے میں الزامات پر بات کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے بیان پر بات کرنے کی کوشش کی تو سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کو کہا کہ اعلیٰ عدلیہ، فوج اور ریاستی اداروں کے بارے میں کوئی ایسی باتیں نہ کریں چونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے اس لئے میں اس پر بات کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا جس کے بعد اپوزیشن نے گو نواز گو کے نعرے بلند کرنے شرع کردیئے جن کے جواب میں حکومتی بنچوں کی طرف سے میں اس قسم کے جواب آنے شروع ہو گئے اور ایوان مچھلی منڈی کا سماں پیش پیش کرنے لگا اور چوں آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔

اس شور شرابے میں سرکاری کارروائی جس میں آرڈیننس ایڈمنسٹریشن پنجاب 2016ء اور مسودہ قانون (ترمیم) ڈرگز پنجاب 2017 وزیر قانون نے ایوان میں پیش کردیئے لہٰذا اس شورو غوغے میں اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہوا اور سپیکر نے اجلاس آج صبح دس بجے تک ملتوی کردیا۔ (قیوم زاہد)