الیکشن کمیشن، سینیٹرلیاقت ترکئی ، شہرام خان اورمحمدعلی ترکئی کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

پیر 23 جنوری 2017 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی کے سینیٹرلیاقت ترکئی ،صوبائی وزیرشہرام خان اورمحمدعلی ترکئی کے خلاف نااہلی کی ریفرنس کی سماعت آج بروزمنگل کوہوگی ۔

(جاری ہے)

پٹیشن اے این پی کی رہنمابشریٰ گوہرکی جانب سے جمع کرائی گئی ہے ،جس میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹرنے اپنے اثاثوں میں آف شورکمپنی کاذکرنہیں کیاتھا،اس سلسلے میں آج بشری ٰگوہراورلیاقت خان ترکئی کے وکیل الیکشن کمیشن میں دلائل دیں گے ۔(یاسرعباسی،اعجازخان)