کراچی ، پی آئی بی کالونی میں پولیس کی کارروائی ، سات ملزمان گرفتار ، بھار ی اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 23 جنوری 2017 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا‘ گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کے روز پولیس ین کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کرروائی کی اور سات ملزمان کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد میں منشیات فروش لال محمد عرف لالو بھی شامل ہے۔ ملزم لال محمد اغواء برائے تاوان ‘ دہشت گردی‘ قتل اور اقدام سمیت نو مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں دوسری طرف حیدر آباد میں بھی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی اور نو ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ حیدر آباد میں کارروائی لطیف آباد‘ ہٹڑی‘ بھٹائی نگر اور دیگر علاقوں میں کی گئی۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :