سائرہ افضل تارڑ کا ایگزیکٹو بورڈڈبلیو ایچ او کے ممبران پر عالمی ادارہ صحت کی سربراہی کیلئے پاکستانی امیدوار ثانیہ نشتر کو ووٹ دینے پر زور

ڈبلیو ایچ او کے ڈی جی کا انتخاب کرنے کے پہلے مرحلہ میں ایگزیکٹو بورڈ کے 134اراکین شارٹ لسٹڈ6اُمیدوار ان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے

پیر 23 جنوری 2017 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیر مملکت قومی صحت وسروسزاینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران پر زوردیا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی سربراہی کے لیے پاکستانی امیدوار ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ووٹ دیں جوکہ ٹیکنیکل اور میرٹ کے لحاظ سے تمام مطلوبہ معیارات پر پورا اترتی ہیں۔

پیر کو یہاں موصولہ پیغام کے مطابق سائرہ افضل تارڑ نے جنیوا میں پاکستانی مشن میں عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے انتخاب بارے مہم کے سلسلہ میں تقریب میں کہا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بین الاقوامی معیار کی پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ہیں اور صحت عامہ کی مایہ ناز ماہر ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے مختلف اداروں میں خدمات سرانجام دے چکی ہیں اوروہ عالمی ادارہ صحت کی تنظیم میں موثر اصلاحات کا مکمل ادراک رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر نے کہا کہ اب جبکہ دُنیا کے کئی حصوں میں مہاجرین کا بحران پیدا ہواہے اور صحت کے شعبہ کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں صحت کے شعبے کا علیٰ ترین رہنما ہی عالمی ادارہ کو موثر طورپر چلاسکتا ہے اور صحت کے حوالہ سے قابل تشویش معاملات میں بہتر طورپر کارروائی کرسکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل کا انتخاب کرنے کے پہلے مرحلہ میں ادارہ کے ایگزیکٹو بورڈ کے 134اراکین شارٹ لسٹڈ6اُمیدوار ان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

پانچ دیگر اُمیدواران کے علاوہ پاکستان کی طرف سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر ڈی جی کے عہدہ کے لیے اُمیدوارہ ہیں۔حالیہ پری پول سروے کے مطابق پاکستان کو بڑے مارجن سے برتری حاصل ہے۔شارٹ لسٹڈ ہونے والے 6امیدواران دوسرے مرحلہ میں حصہ لیں گے جوکہ مئی 2017ء میں منعقد ہوگا۔جس میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کا چنائو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :