راحیل شریف کو لاہور میں زمین 2014 میں الاٹ کی گئی تھی

گریڈ 22 کے ہر سرکاری ملازم چاہے وہ فوجی ہو یا سول اسے ریٹائرمنٹ پر زمین الاٹ کی جاتی ہے: معروف صحافی عارف حمید بھٹی

muhammad ali محمد علی پیر 23 جنوری 2017 20:38

راحیل شریف کو لاہور میں زمین 2014 میں الاٹ کی گئی تھی

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری2017ء) عارف حمید بھٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ راحیل شریف کو لاہور میں زمین 2014 میں الاٹ کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ایک خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف کو لاہور کے علاقے بیدیاں میں 400 سے زائد کنال زمین پنجاب حکومت کی جانب سے بطور تحفہ دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معروف صحافی عارف حمید بھٹی کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے، عارف حمید بھٹی کا بتانا ہے کہ یہ زمین کوئی تحفہ نہیں تھا بلکہ گریڈ 22 کے ہر سرکاری ملازم چاہے وہ فوجی ہو یا سول اسے ریٹائرمنٹ پر زمین الاٹ کی جاتی ہے۔

راحیل شریف کو بھی اسی سلسلے میں زمین الاٹ کی گئی تھی۔ یہ زمین راحیل شریف کو 2014 میں الاٹ کی گئی تھی۔ جبکہ یہ بھی یاد رکھی جائے کہ راحیل شریف نے اعلان کیا تھا کہ انہیں ملنے والے تمام پلاٹ وہ فروخت کرکے شہداء فنڈ میں جمع کروا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :